تاشقند: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تمام پڑوسی ممالک کو تشویش ہے۔ انہوں ںے کہا کہ خطے کے ممالک کو افغانستان میں خانہ جنگی اور عدم استحکام کا خوف ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کے سروں پہ مہاجرین کی آمد کا خوف بھی منڈ لا رہا ہے۔
آپ نیا ازبکستان بنانا چاہتے ہیں اور ہم نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم
ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے تاشقند میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اورازبک صدر کے درمیان اڑھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جب کہ پاکستان اورازبکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے خطے کے وزرائے خارجہ کو مل بیٹھ کرروڈ میپ طے کرنے کی تجویزپیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وزرائے خارجہ کی تجویزکردہ تجاویز پر سمٹ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر نے وزیر اعظم کی اس تجویز کا خیر مقدم کیا اورسراہا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفری روابط پر بات ہوئی اور ہونے والی ملاقات میں ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر بھی بات ہوئی۔
وزیراعظم: مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر کے متعلق مشترکہ فلم بنانے کا اعلان
وزیر خارجہ نے کہا کہ ریلوے لائن مزارشریف سے کابل اوروہاں سے پشاورآئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے نئے دروازے کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان نے آپس میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ازبکستان کے باہمی تعلقات کو ایک نیام مقام دے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ازبکستان میں موجود درگاہوں سے برصغیرکے لوگوں کا روحانی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ
یہ روحانی کشش بہت سے پاکستانیوں کو ازبکستان لائے گی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برصغیر میں مغل آرٹ اینڈ کلچر وسطی ایشائی ممالک سے آیا اور یہ کشش ازبکستان کے لوگوں کو پاکستان آنے پر مجبورکرے گی۔
آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات
ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لاہور جیسا شہر ازبک لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔
