خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کٹی گڑھے میں پالتو کتا مارنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کٹی گڑھے میں ایک پالتو کتے نے ہمسایوں کے پرندوں کو مار ڈالا تھا، جس پر گھر کے مالک نے طیش میں آکر اسے مار ڈالا تھا۔
مزید پڑھیں: پالتو کتے نے مالکن کو مار ڈالا
میڈیا رپورٹس کے مطابق کتے کے مالک کو جب اس واقعے کا علم ہوا تو اس نے پالتو جانور کو مارنے والے ہمسائے کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو ئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
