اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے والے چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد: لڑکی اور لڑکے کو حراساں کرنیوالے3ملزمان گرفتار
انٹرنیٹ پر ایک دن قبل اسلام آباد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چار نوجوانوں کو ایک نوجوان اور لڑکی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اس کا نوٹس لیا تھا جب کہ پولیس نے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا تھا۔
اس وقت مرکزی ملزم کی شناخت عثمان میر کے نام سے ہوئی تھی جب کہ اس کے ساتھ تین دوست بھی تھے جن میں سے پولیس دو کو گرفتار کرسکی تھی۔ گرفتار شدگان کے نام فرحان اور عطا الرحمان تھے۔
اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی
سوشل میڈیا پر خاتون اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسلام آباد پولیس نے فوراً تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔#ArrestUsmanMirza#IslamabadPolice pic.twitter.com/Dw5JB6gtHv
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 6, 2021
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے بتایا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو موجود تھی۔
اسلام آباد: ٹارگٹڈ وارداتیں کرنے والے بلا گینگ کے 5 کارندے گرفتار
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کوئی شخص کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہوتا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منظور ہونے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔
اسلام آباد میں پولیس کیخلاف شکایت کا نظام متعارف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں ملزمان کے خلاف تشدد اورغیر اخلاقی ویڈیو بنانے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے سب انسپیکٹر مدعی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران مرکزی ملزم اپنے دوستوں سمیت وہاں پہنچ گیا، جس نے دونوں کو اسلحے کے زور پر حبس بیچا میں رکھا جب کہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی۔
اسلام آباد، کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل
پولیس نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان پیسوں کے لیے لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو چار سے پانچ ماہ پرانی ہے۔ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے اس واقعہ کے بعد خاموشی اختیار کرلی تھی۔
