ریاض: خطبہ عرفات کا ترجمہ اردو کے علاوہ دیگر دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ تراجم منارۃ الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم پر نشر ہوں گے۔ یہ بات سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بتائی ہے۔
سعودی عرب نے حج کیلئے 3 پیکجز کا اعلان کر دیا
خلیجی ویب سائٹ نے عاجل عاجل ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر مشاری المسعودی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ رہنمائی پروگرام کی بدولت زائرین سہولت و اطمینان کے ساتھ حج عمرہ و زیارت کے کام انجام دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر یہ سارے کام انجام دیے جارہے ہیں جب کہ سیکریٹری ترجمہ وتکنیکی امور احمد الحمیدی اس سارے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔
حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، مولانا طاہر اشرفی
ویب سائٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نےاس سال حج کے حوالے سے طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کرلیے ہیں۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے طواف کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئے انتظامات بھی کیے ہیں۔ مطاف میں جانے اور وہاں سے نکلنے کے لیے متعدد راستے بنائے گئے ہیں۔
پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج نہیں کرسکیں گے
ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی 24 گھنٹے سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی ہیں۔
