اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کے کار نیا پر زخم آئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن نے حملہ کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی کی بائیں آنکھ کا کار نیا پر زخم آئے ہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق خاتون رکن اسمبلی ملیکہ بخاری پر اپوزیشن کیجانب سے حملہ کے باعث انکی بائیں آنکھ کا کار نیا ( Cornea ) زخمی ہوگیا ہے یہ کیسے لوگ ہے جو پوری قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہے۔ خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کو ئی خیال نہیں ہے۔ pic.twitter.com/jgdfx77QhX
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 16, 2021
انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو قیادت سمیت ایسے حملوں اور رویوں کو پروان چڑھا رہے ہیں جنہیں خواتین کی عزت اور تقدس کا بھی انہیں کوئی خیال نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اس دوران کتاب لگنے سے ملیکہ بخاری کی آنکھ پر زخمی آیا تھا۔
