وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
کورونا میں مبتلا بابر اعوان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ ضروری ہے کہ ہم سب وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردارادا کریں۔
ڈریپ کی جانب سے روسی کورونا ویکسین کی فروخت روکنے کی استدعا مسترد
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پورا خطہ اس وقت کووڈ-19 کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے۔
اکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ اس وقت انتہائی ضروری ہے کہ ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے تلقین کی تھی کہ ماسک پہنیں اور پرہجوم مقامات سے گریز کریں۔
پارلیمنٹ میں کورونا، عمارت کو ایک بار پھر بند کرنے پر غور
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام الناس سے کہا تھا کہ ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائز کریں اور صرف ضروری کام کے لیے سفر کریں۔
