ممبئی : مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبد القدوس کا کینیڈا میں انتقال ہوگیا ہے۔
ہمایوں سعید کو بھارت سے شادی کی پیشکش کس نے کی ؟
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالقدوس مرحوم اداکار قادر خان کی پہلی اہلیہ کے بڑے بیٹے تھے۔ مرحوم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا میں مقیم تھے اور ایک ایئرپورٹ پہ سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے تھے۔
بھارتی کرکٹ لیگ دنیا بھر کیلئے خطرہ
بالی وڈ کے مرحوم اداکار اور قلمکار قادر خان کے بیٹے کے انتقال کی خبرفوٹو گرافر ویرل بھیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی ہے لیکن انتقال کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی اداکار قادر خان کا 2018 میں 81 سال کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ ان کا انتقال بھی کینیڈا میں ہوا تھا۔
بھارتی اداکار پاریش راول کورونا وائرس میں مبتلا
بالی ووڈ میں 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کرنے والے قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی ۔ ان کے تین بیٹے ہیں جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے۔
