اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 6 بج کر 50 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی طبعیت بہتر، دوبارہ کام شروع کرنے کا مشورہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متعلق بات کریں گے۔
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کورونا وائرس: دنیا میں 27 لاکھ 89 ہزار سے زائد اموات
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 5 اپریل سے شادی کی تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آزاد اور لبرل انسان کون ہوتا ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
این سی او سی کے مطابق اجتماعات میں تمام سماجی، ثقافتی، سیاسی اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
