امریکہ کی پاناما سٹی کے ایئرپورٹ پر 140 مسافروں کو لے کر جانے والے طیارے سے لینڈنگ کے دوران آسمانی بجلی ٹکرا گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارہ تقریبا 30 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اور پاناما سٹی کے ٹوکومین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لئے آ رہا تھا۔
کاک پٹ کے اندر سے لی گئی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ پائلٹ خوفناک طوفان میں جہاز کو سنبھال رہا ہوتے ہیں کہ اس دوران بجلی کی ایک طاقتور لہر طیارے کی نوز (ناک) سے ٹکراتی ہے۔
مکمل اندھیرے میں جہاز کو اڑاتے ہوئے پائلٹ کھڑکی سے محض چند فٹ پر گری بجلی کو دیکھ کر ششدر رہ جاتے ہیں تاہم اپنے آپ کو سنبھالنے کے بعد وہ 140 مسافروں والے طیارے کو لینڈ کرانے میں کامیاب ہو گئے۔
امریکہ: رہاشی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک
رپورٹ کے مطابق تیز طوفانوں کے دوران بجلی اکثر جہازوں سے ٹکرا جاتی ہے تاہم اس کے نتیجے میں حادثات ہونے کی شرح بہت کم ہے۔
جہازوں کے ماہرین کے مطابق آسمانی بجلی کے اثر سے بچاو کے لیے جہازوں پر خاص قسم کا پینٹ کیا جاتا ہے جو بجلی کا اثر قبول نہیں کرتا۔
