انگلینڈ کے بلے باز ڈاوڈ ملان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈاوڈ ملان نے انٹرنیشنل ٹی 20 کی محض 24 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی 26 اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 27 میچز میں جب کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے 29 ویں میچ میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔

