پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای کی بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا۔ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ سالگرہ پت پر بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔
Happy Birthday @BakhtawarBZ ?♀️? pic.twitter.com/WxU0lCGzmE
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 25, 2021
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی تھی۔ سیلفی میں بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور اُن کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس سیلفی کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
