لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
عثمان بزدار کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نبی ﷺ سے محبت ایمان کا حصہ ہے، مغرب جان لے مسلمان نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ہزار 2 سو اسکولز بنیادی سہولیات سے محروم
سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ہر سال ماہ ربیع الاول میں سرکاری سطح پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ بھی منایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ایسے شرپسندانہ اقدامات روکنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 50 کروڑ سے رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس کرائیں گے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف باتوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اینٹی اسٹیٹ باتیں کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے لیگی ایم پی اے اظہر عباس چانڈیا سے ملاقات کی تائید بھی کی اور کہا کہ پیار کرنیوالے لوگ ہیں۔ ایسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
چند روز قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ہفتہ عشق رسول ﷺ جمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا اور تمام صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔
