لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب میں پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے نئے سی سی پی او کی تعیناتی کی گئی ہے۔
شعیب دستگیر تبدیل، انعام غنی نئے آئی جی پنجاب تعینات
ہم نیوز کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر اپنے ردعمل میں عطا تارڑ نے کہا کہ بزدار حکومت نے دو سال میں پانچ آئی جیز تبدیل کیے ہیں۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما عطا تارڑنے استفسار کیا کہ شہزاد اکبر آئی جی پنجاب کی تبدیلی کرنے والے کون ہوتے ہیں؟
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہزاد اکبر پنجاب میں جاری انتقامی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں اور پنجاب میں مداخلت بھی کررہے ہیں۔
’تبادلہ ابھی نہیں ہوا، اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا‘
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے اسی ضمن میں کہا ہے کہ جب نئے آئی جی کو لاتے ہیں تو تعریفیں کرتے ہیں اور پھر ذلت کے ساتھ بھیجتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں افسران کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔
پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب کی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔
پنجاب پولیس: دو سال کے عرصہ میں کتنے آئی جی تبدیل ہوئے؟
انعام غنی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات تھے۔ وہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
وفاقی حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سابق آئی جی شعیب دستگیرکو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول بورڈ لگا دیا ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر نے صوبائی حکومت سے شدید اظہار ناراضگی کیا تھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسی وجہ سے وہ گزشتہ تین دن سے اپنے دفتر بھی نہیں گئے تھے۔
سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، 26 نومبر 2019 کو آئی جی پنجاب تعینات کیے گئے تھے۔ انہوں نے بطور آئی جی پنجاب دس ماہ بھی مکمل نہ کیے ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ دو سالوں کے دوران پانچ آئی جیز تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
آئی جی سندھ کے تبادلے کی الجھن: وزیراعلیٰ سلجھن ڈھونڈنے زرداری کے پاس پہنچ گئے
سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی مرضی کے خلاف تعینات ہونے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ اپنے منصب پہ کام کرتے رہیں گے۔
