اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعت و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام مشکل حالات سے گزررہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔وزیراعظم کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ترہمدردیاں کراچی کےلوگوں کےساتھ ہیں۔ سندھ حکومت کراچی کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے۔ سندھ حکومت کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے کے اہل نہیں ہے۔ لگتاہےصوبائی حکومت کراچی کےمسائل حل نہیں کرناچاہتی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ وفاق کراچی کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ کراچی میں پانی کا بہت مسئلہ ہے،ٹینکر مافیاہے۔ سیوریج اورٹرانسپورٹ کےمسائل ہیں،جس کےحل کیلئےکام کررہےہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی: ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
وزیراطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں پانی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ کراچی میں کچرا اور ٹرانسپورٹ بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کےلیے وفاق نے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے جامع منصوبوں کا اعلان جمعہ کو کریں گے۔ این ڈی ایم اےاورسندھ حکومت کےساتھ مل کرکام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت معاشی ترقی کی شرح تیزی سےاوپرآرہی ہے۔م وزیراعظم چاہتےہیں کراچی کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیاجائے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی کےلیے مختلف ناموں پرغورہورہاہے۔ کراچی میں ایڈمنسٹریٹرسےمتعلق فیصلہ سندھ حکومت نے کرناہے۔ وفاق نے بھی کراچی ایڈمنسٹریٹرکے لیےنام دیےہیں۔
وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی کتاب ابھی نہیں پڑھی۔ سی پیک پاکستان کاپراجیکٹ ہےکسی حکومت کاذاتی منصوبہ نہیں۔ چین ایک خاص پارٹی کےساتھ کام نہیں کرتابلکہ ملک کیساتھ کرتاہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چین ایک خاص پارٹی کےساتھ کام نہیں کرتابلکہ ملک کیساتھ کرتاہے۔ سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے،پاکستان کی خوشحالی کاپراجیکٹ ہے۔ بھارت ہماراازلی دشمن ہےوہ ہمیں نقصان پہنچانےکاکوئی موقع نہیں چھوڑتا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کا دوسرامرحلہ شروع کرنے جارہے ہیں۔ خیبرپختونخواکےعوام نے 2 بار پی ٹی آئی پر اعتمادکیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخ سےآگاہ نہیں ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کو خواتین کےبارے میں اپنی تاریخ سےآگاہ ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف بل سےمتعلق اپوزیشن نےفیصلہ کرناہےکہ پاکستان یابھارت کےبیانیےکوسپورٹ کرناہے۔
