اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔
جاپانی وزیراعظم شنزو آبے عہدے سے مستعفی
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کے دور میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔
جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم آبے شنزو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ کے متعلق کہا ہے کہ وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے حکومتی ذمہ داریاں ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔
جاپان: پاکستان کو کورونا سے نمٹنے میں مالی تعاون کی یقین دہانی
جاپان کے مستعفی وزیر اعظم سات سال آٹھ ماہ تک اپنے منصب پہ فائز رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعظم رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
