اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شروع کیے گئے کرکٹزر کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹرینتھ اینڈ کنڈ یشنگ کوچ یاسرملک کی نگرانی میں 8 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں نےفٹنس ٹیسٹ دیئے۔ کرکٹرزکو پش اپس،سٹ اپس،برپیز چن اپس لگوانے گئےجبکہ اسٹینڈنگ براڈجمپ، بیلگیرئن اسکوٹس،ریورزپلینک اور یویو ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ دینےوالےکھلاڑیوں میں بابر اعظم، اظہرعلی،امام الحق ، فخرزمان، محمد عامر،محمد رضوان،عثمان شنواری اور وباب ریاض شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی اورعابد علی کاٹیسٹ اگلےہفتے لیا جائےگا، تینوں کرکٹرز نے پی سی بی سےاگلےہفتے ٹیسٹ لینےکی درخواست کی جو قبول کرلی گئی۔
