لاہور: 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔
نماءندہ ہم نیوز کے مطابق عالج معالجے کی غرض سے بھارت جانے والے 5 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جن کے لیے خصوصی طور پر واہگہ بارڈر کو کھولا گیا۔
بھارت جانے والے مریضوں کے ساتھ جو رشتے دار گئے تھے وہ بھی وطن واپس پہنچ گئے۔
بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچنے والوں میں یاسر مختار، محمد خالد، چوہدری آصف، چوہدری اشفاق اور نگہت مختار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر: کورونا کا دوسرا مریض بھی جان کی بازی ہار گیا
