کراچی: سندھ حکومت نے سکھر قرنطینہ سے600 سے زائد زائرین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زائرین کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سکھرمیں زائرین کو 14 مارچ جبکہ کچھ کو 18 مارچ کو قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سندھ میں آج پھر کورونا وائرس کے 13 مزید کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے کورونا کے 8 اور سکھر سے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔
