اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کو فون کر کے کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ پاکستانیوں کو اپنےشہریوں جیسی سہولتیں دے رہےہیں۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/228121/” position =”left”]
وانگ ژی نے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کو آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چینی حکام کی کاوشوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
