اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین ٹوئٹر پر الجھ پڑے اور اس لڑائی کے دوران اداکارہ نے سیاسی رہنما کو ’مرد بننے‘ کا مشورہ دے دیا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/224270/” position =”left”]
سماجی و سیاسی موضوعات پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کی تو عامر لیاقت نے ان پر طنز کے تیر برسا دیے۔
مہوش حیات نے تحریر کیا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ 2020ء سال کو شروع ہوئے ابھی صرف 72 گھنٹے گزرے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پر آن کھڑی ہے۔
Can’t believe that just 72 hours into 2020 & the world is already teetering on the edge of war. I guess this is wht happens when the “leader of the free world”takes unilateral decisions without regard for international laws. This isn’t just abt Iran &USA.God protect us #Soleimani
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 3, 2020
انہوں نے لکھا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب ’آزاد دنیا کے لیڈران بین الاقومی قانین کو پس پشت ڈالتے ہوئے یکطرفہ فیصلے لیتے ہیں۔ اس صورتحال کا تعلق صرف ایران اور امریکہ سے نہیں بلکہ ہم سب سے ہے۔ اے خدا! ہماری حفاظت فرما۔
اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر لیاقت نے غیر اخلاقی جواب دتے ہوئے لکھا کہ
تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟ https://t.co/NfDnwFaPSo
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) January 5, 2020
’تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہئیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟‘
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/223577/” position =”left”]
اس غیراخلاقی اور ذاتی حملے کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے لکھا کہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جب کہ آپ اس کو لے کر ذاتی حملے کر رہے ہیں اور کچھ نہیں، ’مرد بنیں‘۔
This “item girl” is exercising her democratic right to have an opinion whereas you keep stooping to making personal jibes and nothing more. Man up! BTW whatever happened to the case you were filing against me for “Load Wedding”? I have been waiting with bated breath …
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 5, 2020
مہوش حیات نے اپنی فلم لوڈ ویڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی عامر لیاقت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اُس مقدمے کا کیا ہوا جو آپ لوڈ ویڈنگ کو لے کر میرے خلاف دائر کرنے والے تھے؟ میں بے چینی سے اس کی منتظر ہوں۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ عامر لیاقت نے مہوش حیات پر تنقید کی ہو، 2019 کے اوائل میں اینکر اور سیاسی رہنما عامر لیاقت نے ادکارہ کی فلم لوڈ ویڈنگ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
And should I not sue your movie load wedding where your entire movie revolves around me, defaming and wrongly portraying my character WITHOUT my consent? As an artist you did not only work in such a movie but you failed to stop the nonsense in it. Shameful! https://t.co/lg7EqZ3W7v
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 15, 2019
اس کے علاوہ ان کے ایک ایوارڈز کی تقریب میں احسن خان کے ساتھ ڈانس پر بھی اینکر و سیاسی رہنما کیا جانب تنقید کی گئی تھی جبکہ مہوش حیات کو صدارتی تمغہ امتیاز ملنا بھی عامر لیاقت حسین کو پسند نہیں آیا تھا اور انہوں نے اس کا اظہار بھی کیا تھا۔
