ڈیٹنگ کی مشہور ایپ بمبلی نے ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 61 سالہ شیرون سٹون کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ کے جعلی ہونے کی چند صارفین نے شکایت لگائی تھی جس کے باعث بمبلی نے انہیں بلاک کر دیا۔
https://twitter.com/sharonstone/status/1211521841417736193
جلد ہی بمبلی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس کے انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بحال کر دیا کہ دنیا میں صرف ایک ہی شیرون سٹون ہو سکتی ہیں۔
ڈیٹنگ ایپ کی ایڈیٹوریل ڈائرکٹر کلور او کونر نے شیرون کو بتایا کہ انہیں ان بلاک کر دیا گیا ہے اور یقین دلایا کہ یہ غلطی دوبارہ سرزد نہیں ہو گی۔
انہوں نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ شیرون کو اپنی پسند مل جائے گی۔
There can only be one 👑 Stone. Looks like our users thought you were too good to be true. We’ve made sure that you won’t be blocked again. We hope that everyone in our community takes a sec to verify their profiles. (Catherine Tramell from Basic Instinct gets a pass today!)
— Bumble (@bumble) December 30, 2019
’بیسک انسٹنکٹس‘ نامی فلم سے شہرت حاصل کرنے والی شیرون سٹون اس وقت نیٹ فلیکس کی ایک سیریز میں ایک نئے روپ میں سامنے آنے والی ہیں۔
بمبلی ایک ایسی منفرد ایپ ہے جس کی شرط ہے کہ خواتین پہلے پیش قدمی کریں، وہ اس ایپ کو ایسی جگہ قرار دیتے ہیں جہاں لوگ صحتمند تعلقات قائم کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کا فن سیکھتے ہیں۔
