کراچی: ہفتے کے روز کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونےکی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 85 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپےاضافے کے بعد 73 ہزار 45 روپے ہوگئی ہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ سونے کی قیمت میں اتار چڑاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 100 روپے کمی ہوئی تھی۔ جمعہ کے رواز مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 85 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔
