دبئی: پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور کی جانب سے دیا گیا 158 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار وکٹوں کے نقصان پرآخری اوورمیں حاصل کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرزاسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں آئے اور پہلی وکٹ کے لیے 30 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
اسد شفیق نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
OUT! 4.1 Hasan Ali to Asad Shafiq
Watch ball by ball highlights at https://t.co/EouGEy1OgL#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/W57SifLsh4— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
دوسری وکٹ شین واٹسن کی گری۔ انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 37 رنز بنائے۔
OUT! 7.2 Umaid Asif to Shane Watson
Watch ball by ball highlights at https://t.co/EouGEy1OgL#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/Fmzl856dfH— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
کیون پیٹرسن میدان میں آئے اور 13 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔ رمیز راجا جونیئر نے نو گیندوں پر نو ہی رنز بنائے اور وہاب ریاض کی بال کا شکار ہو کر چلتے بنے۔
کوئٹہ کی جانب سے سرفراز احمد نے 45 اورریلے روسو نے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز کپتان 45 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔
زلمی بالرز لیام ڈاؤسن، حسن علی، عمید آصف اور وہاب ریاض ایک ایک کھلاڑی کو پویلین سے باہر کی راہ دکھا سکے۔
میچ کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اننگ کا آغاز کرنے پشاور زلمی کی ٹیم میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔
پشاور کی جانب سے محمد حفیظ اور کامران اکمل بطور اوپنر میدان میں آئے۔
اننگ کے آغاز میں کامران اکمل کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ انہیں محمد نواز نے پویلین کی راہ دکھائی۔
OUT! 0.3 Mohammad Nawaz to Kamran Akmal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/EouGEy1OgL#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/pMcgl45u42— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
ڈیوائن اسمتھ میدان میں آئے تو محمد حفیظ کے ساتھ مل کے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔
OUT! 8.2 Shane Watson to Dwayne Smith
Watch ball by ball highlights at https://t.co/EouGEy1OgL#PZvQG #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/QF0gJ0AACA— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
ڈیوائن اسمتھ نصف سنچری سے ایک قدم کے فاصلے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 33 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 49 رنز بنائے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے۔ حفیظ نے ٹیم کا مجموعی اسکور 89 تک پہنچا کر بین لافلین کی گیند پر شین واٹسن کو کیچ دیا اور پویلین لوٹ گئے۔
Professor @MHafeez22 with some solid hitting 34 off 24 balls. Keeping the scorers busy#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #PZvQG pic.twitter.com/HX43LgXDft
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 10, 2018
نائب کپتان دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے خوش دل چار اور لیام ڈاؤسن دو رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
کپتان ڈیرن سیمی نے 36اور رکی ویسلز نے 31رنز کی اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پشاور زلمی کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایونٹ کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر اپنی پوزیشن مستحکم کی تھی۔
اس سے قبل کپتان ڈیرن سیمی کی غیر موجودگی میں کھیلے گئے دو میچوں میں بھی پشاور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
