پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا آج کا خطاب حکومت کو پیغام تھا کہ وہ حزب اختلاف کے ساتھ مل بیٹھے۔
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ اکثریت ہمارے پاس ہے، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ہوگی اور اس کا فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں بات کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کسی شعبے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔
معیشت کے معاملے پر آرمی چیف کے خطاب پر احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف تو پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں لیکن حکومت نہیں مان رہی ۔
اسپیکر قومی اسمبلی پر عدم اعتماد کی تحریک پر دونوں رہنماوں کا کہنا تھا اس پر لائحہ عمل بنایا جائے گا، اسپیکر پارٹی میٹنگ میں بھی جاتے ہیں، وزیر اعظم کے آفس اور گھر کے چکر لگاتے ہیں جو ان کے عہدے کے شایان شان نہیں۔
