اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین بینک اکاؤنٹس کھلوا سکتےہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکائونٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے کہا ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا تاہم اب آئندہ افغان مہاجرین ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرسکیں گے
میں نے آج ہدایات جاری کردی ہیں کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین بنک اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں اور اب سے باضابطہ طور پر ملکی معیشت میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئیے تھا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2019
یاد رہے گزشتہ سال قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 1951 کے قانون کے مطابق جو بچے پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستانی شہریت ان کا حق ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/124491/” position =”left”]
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کئی سال سے افغان اور بنگالی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں لیکن انہیں شہریت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں پر توجہ دینا ہو گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیج سکتے، جو مہاجرین یہاں آباد ہو چکے ہیں ان کے لیے قانون سازی کرنی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین انسان ہیں ان کے لیے فیصلے کرنے ہوں گے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریت نہ ملنے سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، اپوزیشن اس مسئلے پر تجاویز دے، فیصلہ بعد میں کر لیں گے۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب دنیا کے بہت سے ممالک مہاجرین سے منہ موڑ رہے ہیں اور پاکستانی حکومت نے ایک بہترین قدم اٹھایا ہے۔
ما نن ہدایات جاری کڑیدی چی رجسٹرڈ افغان مہاجر ین بہ پاکستان کی خپل بنک اکاونٹ پرانستے شی او د نن نہ پس بہ پہ باقاعدہ توگہ ملکی معیشیت کی برخہ اغستے شی۔ دا ہر سہ ڈیر مخکی کول پکار وو۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 25, 2019
وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ اپنی تویٹ کا پشتو میں ترجمہ بھی کیا۔
