اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق لاہور میں میں صبح کے وقت سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
سندھ میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کراچی اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور سکھر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم سرد اور خشک رہے گا، کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 04 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے زیریں دیر میں 05، مالم جبہ، پٹن، 02 اور گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
