کراچی: شہرقائد کراچی میں تجاوزات کےخلاف ڈائریکٹراسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کراچی کے پوش علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کےاطراف میں قائم غیرقانونی تعمیرات کیا گیا، اس دوران پتھارے مافیا کے خلاف آپریشن کرکے واگزار کرائی گئی اراضی کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/101909/” position =”left”]
ذرائع کے مطابق کراچی میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کے ڈی اے اراضی قابضین سے چھڑانے کے لیے آپریشن کیا۔اس حوالے سے ترجمان ادارہ ترقیات کراچی نے بتایا کہ گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کےاطراف غیرقانونی تعمیرات اور پتھارے مافیا کے خلاف آپریشن کیاگیا۔
ترجمان ادارہ ترقیات نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد اداروں کی ذمہ داری ہے،واگزارکرائی اراضی کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے۔پتھاروں اورغیرقانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے پولیس کی موجود گی میں گرایاگیا۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/101909/” position =”left”]
ترجمان ادارہ ترقیات نے قابضین کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ قابضین نقصان سے بچنے کےلیے قابض مقامات کو ازخود خالی کردیں۔ تجاوزات کےخلاف پورے شہر میں آپریشن کرکےشہرکو تجاوزات سے پاک کیا جائےگا۔
