راولپنڈی: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں پاک افغان بارڈر پر جاری آپریشنز اور مشرقی بارڈر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا جبکہ جیواسٹریٹجک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔
Efforts to continue for enduring peace in the country while supporting all initiatives towards regional peace. Forum expressed its resolve for continued support to all state institutions for ensuring writ of the state and rule of law. (2 of 2). pic.twitter.com/1aRfXHPNhU
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 13, 2018
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کانفرنس میں ملک میں امن و امان کو یقینی باننے کے لیے حالیہ اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
