لاہور: وزیراعظم نے کرپشن کے حوالے سے عوام کے لیے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا فیصلہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے کیا جبکہ اس سے قبل ویڈیو پیغام جاری کیے جانے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض رہنماؤں نے وزیراعظم کو ویڈیو پیغام جار ی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قانونی نقطہ نظر کے تحت ویڈیو پیغام کینسل کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے عوام کے لیے کرپشن سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس کو موخر کردیا گیا ہے۔
