Author: وقار کیانی

فلوریڈا: پاکستانی فنکار فخر عالم دنیا کا سفر مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ فخر عالم نے مشن پرواز کا آغاز دس اکتوبر کو امریکی شہر فلوریڈا سے کیا تھا۔ فخر عالم نے اپنے فضائی سفر کا آغاز دس اکتوبر کو صبح سات بجے فلوریڈا سے کیا تھا جو 28 دن پر مشتمل اپنے سفر کے دوران مختلف ممالک کے 22 سے زائد ائرپورٹس سے ہوتا ہوا واپس فلوریڈا پہنچ گیا۔ فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سفر کے مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ فخر عالم نے کہا کہ پاکستان آپ سب کو خوشخبری دینا…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) مکمل طور ہر کام کررہا ہے اوراب تک نتائج معمول کے مطابق آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام نتائج کب تک آئیں گے اس کے بارے میں حتمی وقت نہیں بتا سکتے لیکن امید ہے کہ رات دو بجے تک تمام نتائج آجائیں گے۔ ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ تمام نتائج آر ٹی ایس سے نہیں آئیں گے بلکہ کچھ نتائج دوسرے طریقوں سے بھی موصول ہوں گے، اور یہ بھی معمول کا…

Read More
فاٹا کی صوبائی حلقہ بندیاں تاخیر کا شکار

اسلام آباد: فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے فاٹا کی حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ 5 اکتوبر کو جاری کرنا تھا مگر اب یہ ڈرافٹ 31 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم نومبر تا 30 نومبر تک دائر کئے جا سکیں گے، یکم دسمبر تا 30 دسمبر اعتراضات کی سماعت ہو گی جبکہ سات جنوری 2019 کو فاٹا کی حتمی صوبائی حلقہ بندیاں جاری کی جائیں گی۔ 27 مئی 2018 کو…

Read More
پاکستان: ایشیائی ترقیاتی بینک 40 ارب کے فنڈز فراہم کرے گا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا، جو کہ تین سال میں پاکستان کو ادا کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جس کے سبب پرائیویٹ شعبے کی ترقی، تجارتی فروغ اور اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے رقم پائیدار اور مجموعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے دی جائے گی۔ اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق مالی امداد کو توانائی، بنیادی ڈھانچہ کی…

Read More

لاہور:وزیر اعظم  کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ترجمان شہباز گل کو نامزد کردیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق عمران خان صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے مطمئن نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی میڈیا پر ترجمانی کا فریضہ اب فیاض الحسن چوہان کے بجائے شہباز گل انجام دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق شہباز گل کے بطور ترجمان وزیر اعلی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی تبدیلی صوبائی وزیر اطلاعات کے متنازعہ بیانات کے باعث کی گئی…

Read More

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں عظیم کرکٹر عبدالقادر نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور صرف مخصوص لوگوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی جس کی وجہ سے عام شہری ٹرافی دیکھنے سے محروم رہے۔ ہم نیوز کے مطابق ٹرافی کل شام تک جڑواں شہروں میں رہے گی، اس دوران اسلام آباد کے مختلف تفریحی  مقامات فیصل مسجد، پیر سوہاوہ اور نیشنل مانیومنٹ میں بھی ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی، کل شام کو اسے…

Read More
بیرون ملک پاکستانیوں کی 10 ہزاد جائیدادیں سامنے آ گئیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی 10 ہزار جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات موجود تھیں لیکن اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اب ان اثاثوں کی واپسی کے لیے ٹاسک کمیٹی کے ممبران کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والے 300 افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، بے نامی اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کی معلومات بھی مل…

Read More
پاک بھارت خفیہ مذاکرات جاری، میڈیا لاعلم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان’خفیہ سفارت کاری‘ جاری ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشبر اجے ابساریا نے ایک نجی محفل میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو وقتی طور پر ذرائع ابلاغ سے دور رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بحالی مذاکرات کی امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا لیکن اس سے پہلے ساز گار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ…

Read More