اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں رات گئے دو مزدوروں کو کچلنے والی لڑکی کی دو گھنٹے بعد ہی ضمانت ہو گئی۔ حادثے میں ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔ کار سوار ذکیہ رشید کو تفتیشی افسر آٖصف خان نے عدالت میں پیش کیا۔ جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔ خاتون کے خلاف تھانہ شالیمار نے دو گھنٹے قبل ہی مقدمہ درج کیا تھا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں رات گئے ذکیہ نامی خاتون نے ڈھابے میں سوئے ہوئے تین مزدوروں کو گاڑی…
