Author: ثاقب علی حیدری

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ثاقب علی حیدری ہم نیوز مظفر آباد کے بیوروچیف ہیں۔ وہ صحافت کی مختلف اصناف کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

مظفرآباد: آزادکشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے مظفرآباد جیپ کلب کی جانب سے دس سال پورے ہونے پرجیپ شو کاانعقاد کیا گیا جس میں آزادکشمیر بھر سے جیپ رائیڈرز شریک ہوئے۔ خطہ آزادکشمیر سیاحت کے حوالے سے ملک بھر میں مشہور ہے، ایسے میں خوبصورت پہاڑی مقامات کو دریافت کرنے اور دور دراز راستوں کی فور ویل گاڑیوں پر سیر کرنے کو ترجیح دینے کے لیے جیپ شو منعقد ہوا جس میں مظفرآباد جیپ کلب کے ممبران سمیت ریاست بھر سے جیپ رائیڈرز شریک ہوئے۔ جیپ کلب میں آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاحت کے…

Read More

مظفرآباد: سردیاں آتے ہی ناصرف خشک میووں کی طلب میں اضافہ ہوجاتا بلکہ رسد میں بھی کمی ہوجاتی ہے اور ان ہی میوہ جات میں سے ایک اخروٹ ہے جسےمقامی سوغات کے طور پرجانا  ہے اور اس کی سالانہ پیداوار کروڑوں روپے کا زرمبادلہ فراہم کرتی ہے۔ مستقبل میں اخروٹ کی رسد میں کمی ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پیداوار میں مسلسل کمی کمی ہورہی ہے۔ اخروٹ سرد علاقے کی پیداوار ہیں جبکہ ملک بھر میں آزاد کشمیر اس کی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ ْآزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں سالانہ…

Read More

مظفرآباد میں موجود شہر کے واحد بڑے سول اسپتال ایمز میں بچوں کا نیوٹریشن وارڈ نو ماہ سے غیر فعال ہے۔ یہ اسپتال 300 بستروں پر مشتمل ہے تاہم وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نو ماہ قبل افتتاح کے باوجود بچوں کے نیوٹریشن کا وارڈ اب بھی خالی پڑا ہے۔ چلڈرن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر متین کا کہنا ہے کہ نوٹریشن وارڈ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے بنایا گیا ہے مگر اس میں نرسز اور دیگر اسٹاف کی عدم فراہمی کے باعث اس وارڈ کو فعال نہیں کیا جاسکا، یہاں آنے والے بچوں کا علاج جنرل وارڈ میں…

Read More

اسلام آباد: بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت پانچ معصوم و بے گناہ پاکستانی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ لائن آف کنٹرول کے لیپا سیکٹر پرکی ہے۔ [post-relate link=”https://humnews.pk//latest/92848/” position =”right”] پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی فائرنگ کا فوری طور پر بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر، منیر اور شوکت شامل ہیں۔ بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ…

Read More

اسلام آباد: آزاد جموں اینڈ کشمیر پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم برین ہیمرج کے باعث آج صبح  ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال کر گئے۔ سربراہ جے کے پی پی و ممبر آزاد جموں اینڈ کشمیر اسمبلی سردار خالد ابراہیم خان کو گزشتہ شب برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے ایک پرائیوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکے اور دوران علاج آج صبح چل بسے۔ سردار خالد ابراہیم کی نماز جنازہ 5 نومبر کو راولاکوٹ آزاد جموں اینڈ کشمیر میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا…

Read More

مظفرآباد: آزاد کشمیر کابینہ میں چھ نئے وزراء شامل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 49 کے ایوان میں وزراء کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر آزاد کشمیر، وزیراعظم، وزراء اور سربراہان محکمہ جات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ سیکرٹری سروسز آزاد کشمیر لیاقت حسین نے نو تعینات وزراء کا نوٹیفیکشن پڑھ کر سنایا جبکہ صدر آزاد کشمیر نے نئے وزرا سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں سردار فاروق احمد طاہر، ڈاکٹر مصطفی بشیر، چودھری شہزاد، چودھری اسماعیل، احمد رضاقادری…

Read More

مظفر آباد: محرم الحرام کے حوالے سے ملک بھر میں مجالس و جلوس کا سلسلہ جاری ہے, عزاداروں کے جلوس میں عَلم کو نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ تاریخ انسانی میں مختلف جھنڈے قوموں کی ثقافت کے عکاس بھی رہے ہیں۔ علم عربی زبان کا لفظ ہے جسے اردو میں جھنڈا اور فارسی میں پرچم کہا جاتا ہے۔ محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے تمام جلوسوں کے آگے عَلم یعنی جھنڈا ضرور ہوتا ہے۔ اس عَلم کو اسلامی تاریخ میں نمایاں اہمیت اس طرح حاصل ہے کہ حضرت آدم ؑ سے لے کر آخری نبی ؐ تک جنگوں میں…

Read More

عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وفاق میں اپنی حکومت بنالی اور عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال جب انہی دنوں میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہل قرار دیا گیا تو ملکی سیاست میں کافی ہلچل مچی،  جولائی اور اگست میں اپنے قائد سے اظہار محبت کے طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر ریاستی امور کو ایک طرف چھوڑ کر ایک ماہ سے زائدعرصہ اسلام آباد کے کشمیر ہاوس میں مقیم رہے۔ یہ وہی کشمیر ہاؤس ہے جسے وزیراعظم آزادکشمیر نے بطور اپوزیشن لیڈر اقتدار میں…

Read More
سادہ روٹی اور نان

مظفر آباد: دیسی کھانوں کے ساتھ دستر خوان پر مکئی کی روٹی ہو تو کھانوں کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے تاہم مکئی کی روٹی بنانا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ مکئی کی روٹی کا شمار دیسی کھانوں میں ہوتا ہے جو شہروں میں بمشکل ملتی ہے تاہم اسے شہر اور دیہات دونوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ دیسی کھانے تو سبھی لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور اگر دیسی کڑی، سبزی اور لسی کے ساتھ مکئی کی روٹی بھی دسترخوان پر موجود ہو تو کھانے کا لطف اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ مکئی کی روٹی کے ساتھ سرسوں کا…

Read More

مظفرآباد: پاکستان کی آزادی کا 71 واں جشن آزاد جموں اور کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں جشن آزادی کے موقع  پر پاکستانی پرچموں کے  ساتھ کشمیر کے پرچم بھی نمایاں دکھائی دیتے ہیں جو اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ کشمیری آج بھی تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ آزاد کشمیر کے بازاروں میں جابجا پاکستانی پرچموں اور بیجز سمیت پاکستان سے منسوب دیگر اشیا کی فروخت جاری ہے جبکہ کشمیری بچے اور نوجوان بڑے فخر سے اپنے سینے  پر پاکستانی اور کشمیری پرچموں والے بیجز لگائے نظر…

Read More
وادی نیلم میں 13 مئی کو ٹوٹنے والا پل دوبارہ تعمیر|urdurevamp.wpenginepowered.com

مظفرآباد: وادی نیلم میں جاگراں کٹن نالے  پر تین ماہ قبل ٹوٹنے والے پل کو دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے، 11 سے زائد نوجوانوں کی جان لینے والا خستہ حال پل ایک بار پھر لکڑی کے کمزور تختوں سے ہی تعمیر کیا گیا ہے۔ 13 مئی کو یہ پل ٹوٹنے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں سے آئے درجنوں طالب علم نالے میں ڈوب گئے تھے جن میں سے 13 کو زندہ بچا لیا گیا تھا لیکن باقی بپھرے نالے کی تیز موجوں کی نذر ہوگئے تھے، نالے کا بہاؤ غیر معمولی حد تک تیز ہونے کے باعث کچھ…

Read More

آزاد کشمیر کی ڈائری روزگار کے لیے کشمیری عوام کا انحصار سرکاری ملازمت پر ہے، 40 لاکھ سے زائد آبادی میں 80 ہزار سے زیادہ لوگ حکومت آزاد کشمیر کے ملازم ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین متنازعہ علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پرائیویٹ انویسٹ منٹ بھی پھل پھول نہیں پا رہی جس کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح بہت بلند ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ آزاد کشمیر کی ایک جامعہ سے ہر سال تین ہزار سے زائد طلبہ  گریجویشن کی ڈگری حاصل کرتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے تو سال بھر میں 200 ملازمتیں بھی تشہیر نہیں…

Read More

مظفرآباد: آزاد کشمیر پولیس میں خواتین کی تعداد انتہائی کم ہے۔ محکمے میں آٹھ  ہزار سے زائد افسران اور اہلکار موجود ہیں جن میں سے خواتین  پانچ فیصد بھی نہیں ہیں ۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس (آئی جی) آزاد کشمیر شعیب دستگیر بھی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ محکمہ پولیس آزاد کشمیر میں خواتین کی تعداد کم ہے، جس کی وجہ خواتین کا پولیس کی ملازمت میں دلچسپی نہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھرتیاں رضا کارانہ ہوتی ہیں، اگرخواتین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ مظفرآباد…

Read More

مظفرآباد: کشمیری ثقافت کی  پہچان سرینگر کی ڈَل جھیل میں پائی جانے والی شکارا کشتی اب مظفرآباد کی فوڈ اسٹریٹ میں بھی موجود ہے۔ مظفرآباد شہرمیں موجود یہ شکارا دراصل مقبوضہ کشمیر میں موجود ڈَل جھیل کے اندر چلنے والی کشتی شکارا سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔ اسے مظفرآباد کی فوڈ اسٹریٹ میں رکھا گیا ہے جہاں یہ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ کوشر فوڈز کے نام سے مشہور شکارا نما ریستوران میں کشمیری کھانے رکھ کر فروخت کیے جاتے ہیں جن میں گوشتابے، کشمیری چائے اور کشمیری پلاؤ شامل ہیں۔ جو یہاں آکر…

Read More