لاہور: کہتے ہیں انسان اگر کچھ کرنے کا سوچ لے تو وہ ہر رکاوٹ کے باوجود کام کرگزرتا ہے، لاہور کا باہمت اورحوصلہ مند آرٹسٹ محمد عظیم بھی کچھ ایسے ہی جذبے رکھتا ہے جس نے جسمانی معذوری کے باوجود منفرد شاہکار تخلیق کر کے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اوردوسری اہم شخصیات سے عقیدت کا اظہارکیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کی طرح عظیم بھی قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور قیام پاکستان میں کردارادا کرنے والی عہد ساز شخصیات سے والہانہ عقیدت رکھتا ہے اور ان کے پورٹریٹ بنا کر محبت کا اظہار بھی کرتا…
