محکمہ داخلہ پنجاب نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عارضی طور پر نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ پابندی 3 سے 5 اپریل تک نافذ العمل رہے گی، جبکہ اس دوران صرف وہی جھولے چلانے کی اجازت ہوگی جو مستقل طور پر تفریحی پارکس میں نصب ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہے۔
محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام جھولوں کی سیکیورٹی اور فٹنس کا مکمل معائنہ یقینی بنائیں۔
پنجاب حکومت کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات کامیاب، خود ساختہ 60 فیصد اضافہ ختم
حکام کے مطابق کسی بھی جھولے کو چلانے کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک وہ حفاظتی معیار پر پورا نہ اترے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات عوام، خصوصاً بچوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظرکیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچا جا سکے۔
حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ صرف محفوظ اور تصدیق شدہ جھولوں کا انتخاب کریں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
