عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 112.19 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 98.32 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مالیاتی کمپنی کے مطابق اگر تیل کی سپلائی میں خلل برقرار رہا تو قیمتیں بڑھ کر 147 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے دو ماہ تک تیل کی ترسیل میں کمی رہی تو قیمتیں تقریباً 111 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار رہ سکتی ہیں۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل کے نرخ میں بڑا اضافہ
تجزیہ کاروں کے مطابق جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور سپلائی میں غیر یقینی صورتحال تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہے۔
