ایران جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 98 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی، امریکی تیل 3 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 98.71 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔
برطانوی برینٹ کی قیمت بھی 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔ اب تک تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔
پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے، وزیراعظم نے اس ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
