دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی اسپنر ابرار ا حمد کی بھارتی ملکیتی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے معاملے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا اہم بیان آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے ، ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا جہاں وہ مالک ہیں۔یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
