ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کیے گئے، جس کے بعد مزید بات چیت کا راستہ تقریباً بند ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نیک نیتی کے بغیر مذاکرات کرنے والے فریق کے ساتھ ایران دوبارہ نہیں بیٹھے گا۔
عباس عراقچی کے مطابق امریکا ایران کے خلاف فوری فتح حاصل کرنے کے اپنے بنیادی مقصد میں ناکام رہا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا اب ایران پر کیے گئے حملوں کا جواز پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائل داغ دیے
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ان حالات میں ایران کسی جنگ بندی یا نئے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ مذاکرات کے دوران ہونے والے حملوں نے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
