ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی وار کر دیا، درجنوں ڈرونز اور میزائل داغ دیے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے، پاسداران انقلاب نے کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے بھی وار کیا۔
جس کے بعد تل ابیب کی فضائی صورتحال براہ راست دکھانے والے کیمرے کو عین اس وقت نیچے کرکے سڑک کی جانب کردیا گیا تاکہ ایرانی میزائل اسرائیلی فضاؤں میں داخل ہوتے نہ دیکھے جا سکیں۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت تل ابیب میں سائرن بھی نہیں بجائے گئے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمان کے ایڈمرل بریڈکوپر نے ایران جنگ سے متعلق بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف تاریخی جنگ کے چھٹے روزمیں داخل ہوگئے ہیں۔
کمانڈرسینٹرل کمان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت کی توقعات کے بعد ایران میں کارروائی کر رہے ہیں، گزشتہ 72 گھنٹے کے اندر ایران میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایران کیخلاف جاری آپریشن منصوبے سے پہلے آگے بڑھ رہا، کوئی ٹائم لائن نہیں دوں گا ، ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ڈرون کیریئربحری جہازکو تباہ کر دیا ہے، ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کے30 سے زیاد ہ بحری جہازوں کوتباہ کردیا ہے۔
