فرانس ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ فوجی آپریشن میں شامل نہیں ہو گا۔
فرانسیسی سفارتی ذرائع نے العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اس معاملے میں فوجی کارروائی کا حصہ بننے کے بجائے سفارتی کوششوں کو ترجیح دے گا۔
فرانسیسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اسرائیل کو لبنان پر زمینی حملے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ سفارتی اقدامات کرے گا تاکہ خطے میں کشیدگی مزید نہ بڑھے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی حالیہ کارروائیوں نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا جواز فراہم کر دیا ہے، جس سے خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
ایران کے امریکا و اسرائیلی اہداف پر تازہ حملے، ایرانی فوج نے 10 ڈرونز تباہ کر دیے
فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان کی موجودہ صورتحال اب بھی ایسی ہے جسے مزید خراب ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔
