اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ خامنہ ای کے بعد حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم اب اسرائیل کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل پر حملوں کی پاداش میں حزب اللہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نعیم قاسم اب سے ہمارے لیے ایک نشان زدہ ہدف ہیں۔ جو کوئی بھی خامنہ ای کے راستے پر چلے گا، وہ جلد ہی خود کو ان تمام لوگوں کے ساتھ پائے گا جنہیں ختم کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جارحانہ جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
