لاہور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل شام 4 بجے مرکزی عیدگاہ اوقاف دفتر پشاور میں منعقد ہو گا۔
حکام کے مطابق رمضان المبارک کے اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شرکت کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپارکو اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ جو نئے چاند کی پیدائش اور رویت سے متعلق سائنسی و موسمیاتی معلومات فراہم کریں گے۔
اجلاس کے دوران نئے چاند کی رویت سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہری اپنی شہادتیں فون نمبر 9210203-091 پر بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا40لاکھ رمضان کارڈ دینے کا اعلان
حکام نے متعلقہ افراد سے بروقت اجلاس میں شرکت کرنے یا فون کے ذریعے اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
