چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ راستے کھلوانے کے لئے تعاون کریں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائیکورٹ کے باہر صورتحال شدید کشیدہ ہے ، فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں ، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔
ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی، رانا ثنا اللہ
عمران خان نےانتظامیہ کوروٹ کلیئر کرانے کیلئے 15منٹ کاالٹی میٹم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ 15منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا۔
عمران خان نے کارکنوں کیلئے بھی پیغام دیا ہے کہ راستے کلیئر ہوں گے تو لاہور کیلئے روانہ ہو سکوں گا ۔
انہوں نے کہا میری ضمانت ہو چکی ہے لاہور کے لیے روانہ ہونا ہے ، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم یہاں سے روانہ ہو سکیں ،ضمانت ملنے کے بعد 2 گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں ۔
عمران خان کی پہلی رات کیسے گزری ؟ تہلکہ خیز انکشاف
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچنے نہیں دیا جارہا
سیکیورٹی کلیئرنس کے نام پر غیر معمولی تاخیر کی جارہی ہے،عمران خان کی ضمانتوں سے متعلقہ تمام رسمی کارروائی کومچلکوں سمیت پورا کردیا گیا،حکومت عمران خان کی روانگی میں رکاوٹ نہ بنے۔
عمران خان کو عدالت کے باہر سے حفاظتی تحویل میں لیا جا سکتا ہے، رانا ثنا اللہ
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا ہے کہ مجھے باہر نکالیں جو کچھ ہو رہاہے ختم ہو جائے گا۔
ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اچانک لائٹ چلی گئی ہے،جتنی دیر مجھے ادھر رکھیں گے معاملات بڑھتے جائیں گے ۔
میرے یہاں سےنکلنے کے بعد معاملات ٹھیک ہو جائیں گے ،سب کو خبردار کررہاہوں کہ ملک کو سری لنکا نہ بنائیں،اگر ملک سری لنکا بن گیا تو کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔
