لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہو گیا کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس چھاپے اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر غیر قانون چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ آئین اور جمہوریت کی تباہی کے خلاف کیسے کھڑا ہونا ہے۔ ہم پاکستان میں اپنی آنکھوں سے جمہوریت کو ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا چھاپہ، پرویز الہٰی کے ملازمین گرفتار
عمران خان نے کہا کہ ملک میں فسطائیت اور جنگل کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے اور یہ سب پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے لندن پلان کا حصہ ہے۔ آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کے مارشل لا میں بھی ایسی بربریت نہیں دیکھی۔ پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے میں خواتین کا خیال نہیں رکھا گیا۔ پہلے میرے گھر پر حملہ کیا گیا اور پھر اسی طرح پرویز الہیٰ کے گھر حملہ ہوا۔ کل لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
Strongly condemn the illegal raid on Pervez Elahi’s home with no respect to the women & family mbrs present. We are seeing the dismantling of democracy in Pak before our eyes. There is no respect for Constitution, SC verdicts, or fundamental rights of the ppl – only law of jungle
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام نہیں کیا جا رہا ملک میں جنگل کا قانون ہے۔
