اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا ایک کلپ چلایا جا رہا ہے کہ اختلافات ہو گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کا کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور لانگ مارچ کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں اور میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل
انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور مجھے غصہ تھا کہ دوسرا جنریٹر لانے میں دیر ہو رہی تھی۔
کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں. میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی 😊 #حقیقی_آزادی_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2022
