ننکانہ صاحب: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس حکومت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے سائفر کو دوبارہ اٹھا لیا، سائفر پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔
سائفر، میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، صدر مملکت
ہم نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت گرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے لیکن کمیشن آپ نہیں بنائیں گے کیونکہ آپ خود اس کا حصہ تھے، ہماری حکومت اس لئے گرائی گئی کیونکہ ہم ان چوروں کو این آر او دینا نہیں چاہتے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت گرائی گئی کیونکہ ہم غلامی کیلئے تیار نہیں تھے، مدینہ کی ریاست میں عدل اور انصاف تھا۔
لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ ہم بے قصور ہیں، کہا گیا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، نواز شریف پیسہ چوری کر کے باہر لے گیا۔
