وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو پاکستان کی معیشت کیلئے مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے پاکستان مشکل معاشی امتحان سے سرخرو ہوکر نکلا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے لیکن پاکستان کی منزل معاشی خودانحصاری ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا ،پروگرام کی بحالی پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔اللہ تعالی سے دعا ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو۔
