اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہو گا کہ سیسلین مافیا کیا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی رٹ اور اداروں کو چیلنج کر کےعوام کو لا قانونیت، بغاوت اور تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
عدلیہ کو اب معلوم ہو گیا ہوگا کہ سیسیلین مافیا کیا ہوتا ہے.فارن ایجنٹ عمران خان پاکستان اور اس کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ قومی اداروں اور ریاستی رٹ کو چیلنج کر کے عوام کو تشدد، لاقانونیت، بغاوت اور فساد پر اُلسا رہے ہیں۔عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 20, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کے خلاف بھی کیس کریں گے۔
