اسلام آباد: سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہوں گے اور ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے۔
سپریم کورٹ کے مطابق ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل پنجاب حکومت کے زیرانتظام ہے،شہباز گل پر پرویز الہٰی نے تشدد کروایا یا ہاشم ڈوگر نے؟عطاتارڑ
عدالت نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں۔
