پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے۔
مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد نے عمران خان، اسد عمر، علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان اورعمران اسماعیل کی ایما پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
عدالت کا کوئی ایجنڈا نہیں:چیف جسٹس،عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں مسترد
مقدمہ کے متن کے مطابق گرفتار افراد نے جناح ایونیو پر میٹرو اسٹیشن کو آگ لگائی اور ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ۔
